ہسپانوی وزیر اعظم کی کابینہ میں 11 خواتین شامل

جمعرات 7 جون 2018 13:40

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی نئی حکومتی کابینہ میں11 خواتین ہیں، جو جدید سپین کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سانچیز نے کہا ہے کہ نئی حکومت ہسپانوی معاشرے کی بہترین عکاس ثابت ہو گی۔ تاہم ناقدین کے مطابق سانچیز کی اقلیتی حکومت کو متعدد مسائل کا سامنا کرنے ہو گا، جن میں کاتولونیا میں آزادی کی تحریک کے علاوہ باسک علیحدگی پسندوں اوردائیں بازو کی پارٹی کی طرف سے دباؤ بھی شامل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :