سپریم کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز لائسنس کے غیر قانونی اجرا سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی

جمعرات 7 جون 2018 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز لائسنس کے غیر قانونی اجرا سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ پرانے مقدمات ہیں، ہماری کوشش ہے کہ انکو جلد نمٹادیا جائے،ان مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کوئی اور مقصد نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ۔