عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ بلوچستان اسمبلی کے لئے 19امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

جمعرات 7 جون 2018 21:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے صوبہ بلوچستان اسمبلی کے لئے 19امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ بلوچستان اسمبلی کے لئے 19 امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی جو عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر عام انتخابات 2018 میں حصہ لیں گے پی بی ون شیرانی کم موسیٰ خیل پی بی 2 ژوب سے امان اللہ ، پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے انجینئر محمد نعیم، پی بی 4 لورالائی سے سلام ناصر ، پی بی 5 ڈھکی سے محمد رسول ناصر، پی بی 6 زیارت کم ہرنائی سے سردار احسان اللہ ، پی بی 7سبی سے احمد خان ،پی بی 18 پشین سے عبدالباری کاکڑ، پی بی 19 پشین ٹو سے عبدالباری کاکڑ ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی ، پی بی 20 پشین تھری سے سید عبدالباری دانما ، پی بی 21قلعہ عبداللہ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی ، پی بی 22قلعہ عبداللہ ٹو سے ڈاکٹر سیفی اکبر، پی بی 23 قلعہ عبداللہ تھری سے اصغر خان اچکزئی ، پی بی 24 کوئٹہ سے ملک نعیم خان ، پی بی 25 کوئٹہ ٹو سے رشید خان ناصر ، پی بی 26 کوئٹہ تھری سے جمیلہ کاکڑ ، پی بی 27 کوئٹہ نور سے نوابزادہ عمر فاروق کانسی ، پی بی 28کوئٹہ پانچ سے ملک ابراہیم کانسی اور پی بی 29 کوئٹہ چھ سے علائو الدین کاکڑ کو ٹکٹ جاری کئے گئے ۔