سرگودھا، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات کے باوجود بجلی کے خطرناک طریقے سے لٹکتے ہوئے تاردرست نہ کئے جا سکے

جمعرات 7 جون 2018 21:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کے صرافہ بازار ‘ امین بازار‘ اردو بازار‘ گولچوک‘ فیصل بازار‘ ریل بازار‘ کارخانہ بازار‘ محمدی بازار‘ مسلم بازار‘ آزاد روڈ‘ سٹی روڈ سمیت دیگر بازاروں میں بجلی کے خطرناک طریقے سے لٹکتے ہوئے تاردرست نہ کئے جا سکے ،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ڈائریکشن کے مطابق افسران بالا نے آئندہ برسات کی آمد کے پیش نظر خصوصی آپریشن کیلئے واپڈا افسران کو لکھا مگر تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے جس کے باعث یہ خطرناک بجلی کے تار انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں اسی طرح مختلف بازاروں کے صدور واپڈا افسران کو آگاہ کر چکے ہیںقبل ازیں آتش زدگی کے واقعات میں بھاری مالی و جانی نقصان ہو چکا ہے اور آئند ہ برسات میںقیمتی جانوںکے مزید ضیاع کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :