وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا نے پنجے گاڑ لئے

شہری ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے محروم

جمعرات 7 جون 2018 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) وفاقی دارلحکومت میںنوسرباز مافیا نے پنجے گاڑ لئیے ۔گزشتہ روز بھی شہری ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے محروم ہو گئے ۔محمد فرخ نے تھانہ مارگلہ پولیس کو بتایا کہ ملزم عبدالرحمن غازی نے اسے گاڑیوں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں 10کروڑ 50لاکھ روپے کا چیک دیا جو آنر ہو گیا ۔افتخار احمد نے تھانہ مارگلہ پولیس کو بتایا کہ عبدالرحمن غازی نے اسے گا ڑیوں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں 92لاکھ روپے کی4چیک دئیے جو ڈس آنر ہو گئے ۔

وقار سعید نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ ملزم عبدالرحمن غازی نے اسے گاڑیوں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں 73لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔مراد علی خان نے تھانہ کوہسار پولیس کو بتایا کہ ملزم ناصر خان نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 12لاکھ روپے کاچیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کوہسار پولیس کو یاسر ندیم نے بتایا کہ عبیدالرحمن نے اسے اُدھار واپسی کے سلسلہ میں 5لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔

عبدالقار نے بتایا کہ ملزم انتخاب احمد نے لین دین کے سلسلہ میں اسے 3لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔شکیل عالم نے تھانہ گولڑہ پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد جمیل نے اسے پھتر کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں 3لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشا ن کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :