قصور میں غیر قانونی طور پر غیر معیاری پٹرول کی فروخت جاری

انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،سیاسی وسماجی حلقوں کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

جمعرات 7 جون 2018 22:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) قصور میں غیر قانونی طور پر غیر معیاری پٹرول کی فروخت ہونے لگی ،جانی ومالی شدید خطرات لاحق ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، سیاسی وسماجی حلقوں کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور میں غیر قانونی طور پر کھلے پٹرول بغیر کسی خوف وفکر کے فروخت ہونے لگا مختلف جگہوں پر منی پٹرول پمپ کی دکانیں بھی کھل چکی ہے جو شہر ی آباد ی میں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے جہاں گلی ، محلوں ، چونکوں ، شاہراہوں پر پرچون کی دکانوں پر کھلا پٹرول فروخت کیا جارہا ہے وہی منی پٹرول پمپ کی دکانیں بھی کھل گئی ہیں جہاں پر غیر قانونی ، غیر معیاری مشینری لگا کرلوگوں کیلئے خطرے کا الارم بن گئے ہیں مگر محکمہ پولیس سمیت دیگر ذمہ داران اپنا حصہ وصول کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں کھلا پٹرول فروخت کرنے والوں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پٹرول پمپ پر نسب ہونے والی مشینری غیر قانونی طور پر دکانوں پر نسب کردی ہے جن میں اپنی مرضی کا پیمانہ فیڈ کر دیاجاتا ہے اور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ان دکانوں پر آرام سے سمگل شدہ پٹرول فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور چند پیسوں کے عوض لوگوں کے جان ومال کو خطرت میں ڈال دیا ہے جس پر قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصوراور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :