سی این جی اسٹیشنز کے غیر قانونی لائسنس اجراء ازخود نوٹس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی

جمعرات 7 جون 2018 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز کے غیر قانونی لائسنس اجرائ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی،جمعرات کے روز دو سابق وزرائے اعظم کی جانب غیر قانونی طریقے سے سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس کے اجرائ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ پرانے مقدمات ہیں کوشش ہے انکو جلد نمٹائیں، ان مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کوئی اور مقصد نہیں، اگر اس طرح کے مقدمات میں وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست آجائے تو مناسب نہیں، کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی۔