اسکاٹ لینڈ کی ناتجربہ کاری کا امتحان لینے پاکستان ٹیم ایڈنبرا پہنچ گئی

پاکستان سے روانہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ احمد شہزاد،آصف علی،حسین طلعت،محمد نواز،عثمان شنواری اور شاہین آفریدی کے ساتھ انگلینڈ میں پہلے سے موجود شعیب ملک کی شمولیت سے مکمل ہونے والا پاکستانی اسکواڈ آج تیاریوں کا آغاز کریگا

جمعرات 7 جون 2018 23:41

اسکاٹ لینڈ کی ناتجربہ کاری کا امتحان لینے پاکستان ٹیم ایڈنبرا پہنچ ..
ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) اسکاٹ لینڈ کی ناتجربہ کاری کا امتحان لینے پاکستان ٹیم ایڈنبرا پہنچ گئی۔کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور راحت علی لیڈز سے براستہ مانچسٹر ایڈنبرا پہنچ گئے، پاکستان سے روانہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ احمد شہزاد،آصف علی،حسین طلعت،محمد نواز،عثمان شنواری اور شاہین آفریدی کے ساتھ انگلینڈ میں پہلے سے موجود شعیب ملک کی شمولیت سے مکمل ہونے والا پاکستانی اسکواڈ ممکنہ طور پر آج ایڈنبرا میں تیاریوں کا آغاز کرے گا، یوں پاکستان سے پہنچنے والے کرکٹرز کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا میچ 12 اور دوسرا میچ 13 جون کو شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ورلڈکپ 2007میں کھیلا گیا تھا جس میں گرین شرٹس نے 51رنز سے فتح حاصل کی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونس خان(41)، مصباح الحق(23)اور شاہد آفریدی (22) کی بدولت 9 وکٹ پر171رنز بنائے،کریگ وائٹ نے 3شکار کیے۔جواب میں اسکاٹ لینڈ کے اوپنر فریزر واٹس(46)کے سوا کوئی مزاحمت نہ کرپایا اور پوری ٹیم 120پر ڈھیر ہوگئی،مین آف دی میچ شاہد آفریدی اور عمرگل نے 4،4وکٹیں حاصل کیں، تینوں باہمی ون ڈے مقابلوں میں بھی پاکستان ٹیم سرخرو ہوئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :