کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کرنے کی اجازت دینے والے سابق ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعرات 7 جون 2018 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کرنے کی اجازت دینے والے سابق ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ کہ کاغذات نامزدگی میں تبدیلی عوام سے جعل سازی ہے۔درخواست مقامی وکیل رانا علم الدین غازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر جس میں قومی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کو جواز بنایا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل کے مطابق قومی اسمبلی کے ارکان نے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کرکے اپنی جماعت کے سربراہوں کو خوش کیا، درخواست گزار نے الزام لگایا کہ ارکان پارلیمان نے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی سے عوام سے دھوکہ دہی کی کوشش کی اور اس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھے ہیں۔ درخواست گزار میں یہ بھی نشاندہی کی کہ کاغذات نامزدگی کے معاملے الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔ درخواست میں تحلیل قومی اسمبلی کے ارکان کو نااہل قرار دینے اور الیکشن کمیشن کی از سر تشکیل کی استدعا کی گئی ہے۔