شمالی آئرلینڈ میں اسقاط حمل کے سخت قوانین یورپی معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتے، عدالت

جمعہ 8 جون 2018 09:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے شمالی آئرلینڈ میں اسقاط حمل کے سخت قوانین کو یورپی معاہدوں کے برخلاف قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کمیشن نے اس قانون کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جسے عدالت نے ’اپنے دائرہ کار سے باہر‘ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا، تاہم کہا کہ آئرلینڈ میں اسقاط حمل کا موجودہ قانون انسانی حقوق کے یورپی معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس فیصلے سے وزیراعظم تھریسا مے پر دباؤ میں اضافہ ہو گا کہ وہ آئرلینڈ کی حکومت کو اسقاط حمل کے قوانین میں نرمی پر مائل کریں۔