اردن میں متنازعہ ٹیکس قانون واپس لے لیا جائے گا

جمعہ 8 جون 2018 09:40

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) اردن کے نامزد وزیراعظم عمر رضا نے کہا ہے کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد متنازعہ ٹیکس قانون کو واپس لے لیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے پارلیمانی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ قانون سازوں میں اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ اس ٹیکس قانون کو واپس لے لیا جائے گا۔ اس قانون کی وجہ سے اردن میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے حکومت پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی پالیسیوں کی روشنی میں یہ متنازعہ قانون تشکیل دیا گیا تھا، جس پر ناقدین نے کہا تھا کہ اس قانون کے اطلاق سے شہریوں کی معیار زندگی متاثر ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :