جاپان کے وزیر خارجہ کا گوئٹے مالا کی وزیر خارجہ کو تعزیتی پیغام

جمعہ 8 جون 2018 09:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے گوئٹے مالا کی وزیر خارجہ سینڈرا ایریکا ہووِل پلانکو کو تعزیتی پیغام بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز بھیجے گئے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جاپانی حکومت اور عوام کی جانب سے گوئٹے مالا میں اتوار کے روز آتش فشاں پھٹنے سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔کونو نے کہا کہ گوئٹے مالا کو جب بھی مدد کی ضرورت ہو، جاپان اس کا ساتھ دینے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :