شام میں روسی کارروائیاں فوجیوں کی تربیت اور جانچ کے لیے منفرد موقع ہے ، روسی صدر

جمعہ 8 جون 2018 10:30

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کارروائیاں ان کی فورسز کی تربیت اور حربی تیاریوں کی جانچ کا منفرد موقع فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے سرکاری ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر ہونے والے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا ، اس سے کہیں بہتر ہے کہ انھیں روس کے اندر نشانہ بنایا جائے۔انھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس شام سے تمام فوجیوں کے انخلاء کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہا ہے،جب تک روس کا مفاد وابستہ ہے، وہ شام میں موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :