جاپان کی اپریل کی کاروباری صورتِ حال کے اشاریے میں تیزی

جمعہ 8 جون 2018 10:30

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) حکومتِ جاپان کا کہنا ہے کہ ملک کے کاروباری حالات میں اپریل کے دوران تیزی ریکارڈ کی گئی جس کی سب سے بڑی وجہ موٹرگاڑیوں کی بھاری تعداد مین فروخت ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے کابینہ دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے اعداوشمار کے مطابق معیشت کی موجودہ حالت کا عکاس مربوط اشاریہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.7 پوائنٹ زیادہ رہا۔ بہتری کی یہ رفتار تین سال اور سات ماہ میں تیز ترین ہے۔ رپورٹ کے مطابق اضافے کی ایک وجہ جاپان کے اندر اور براعظم شمالی امریکا میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی اضافی پیداوار ، موبائل فونز اور فلیٹ پینل ٹی وی سیٹس کی فروخت میں اضافہ ہے۔کابینہ دفتر نے کہا ہے کہ جاپانی معیشت بغیر کسی تبدیلی کے بہتری کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :