ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج بند نہ ہوا،

ہلاکتیں 100سے متجاوز آتش فشاں کی وجہ سے مکان، درجنوں گاڑیاں، سڑکیں اور درخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے،ہزاروں افرادکی نقل مکانی

جمعہ 8 جون 2018 12:29

ْواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے خارج ہوتے لاوے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس کی حال ہی میں جاری کردہ ڈرون ویڈیو نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کر دیا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعدادبھی بڑھ کر 100ہوگئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق زمین سے فوارے کی مانند پھوٹتے اور ندیوں کی صورت میں بہتے لاوے نے پورے علاقے کا حشر نشر بدلا ہوا ہے جو بڑے رقبے کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

راکھ اوردھویں سے پورا علاقہ تباہ شدہ تصویر بنا دکھائی دے رہا ہے۔ ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں کی وجہ سے مکان، درجنوں گاڑیاں، سڑکیں اور درخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔حکام نے لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اور لوگ اس علاقے سے دور رہیں۔سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :