نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

نگران کابینہ میں خیر محمد جونیجو، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور مشتاق علی شاہ شامل

جمعہ 8 جون 2018 12:44

نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر محمد زبیر عمر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نگران کابینہ میں خیر محمد جونیجو، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور مشتاق علی شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :