آسٹریلوی فوجیوں نے افغانستان میں جرائم سرزد کیے ہیں، رپورٹ

جمعہ 8 جون 2018 12:47

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ایک آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق آسٹریلیا کے بعض فوجیوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اخبار نے وزارت دفاع کی ایک خفیہ دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ افغان مشن کے دوران ان فوجیوں نے غیرقانونی تشدد کے ذریعے انسانی زندگیوں کی بی توقیری کی تھی۔

یہ امر اہم ہے کہ انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کے پراسیکیوٹر بھی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کی جنگ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم سبھی فریقوں سے سرزد ہوئے ہیں۔ افغانستان کی 17سالہ جنگ کے دوران آسٹریلیا، امریکا کا ایک اتحادی ملک رہا ہے اور اس وقت بھی اٴْس کی300فوجی وہاں متعین ہیں۔

متعلقہ عنوان :