ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ،ْ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 8 جون 2018 13:11

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان اہم میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پاکستانی ٹیم بھی تین میچز جیت کر دوسرے اور بنگلہ دیشی ٹیم تین فتوحات حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔شیڈول کے مطابق ہفتے کو آخری تین میچوں کے فیصلے ہوں گے جن میں فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گا، پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا