ٹی پی ایل میپس نے واٹ تھری ورڈز کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کردئیے

جمعہ 8 جون 2018 13:30

ٹی پی ایل میپس نے واٹ تھری ورڈز کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کردئیے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈیجیٹل میپنگ کی کمپنی ٹی پی ایل میپس نے لوکیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی واٹ تھری ورڈز کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کمپنیوں کے مشترکہ بیان کے مطابق مفاہمت کی دستاویز کے تحت دونوں کمپنیاں ڈیجیٹل میپنگ اورلوکیشن ٹینکنالوجی کا نظام متعارف کرانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کویقینی بنائیگی۔ لوکیشن ٹینکنالوجی کے صارفین کو اپنے مقا مات پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :