پاکستان نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ،ْوزارت خزانہ

جمعہ 8 جون 2018 13:30

پاکستان نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف سے کسی بیل آوٹ پیکج پر کسی قسم کے مذاکرات بھی نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے رکن ممالک کی سالانہ مشاورت ہوتی ہے، آئی ایف سے یہ مشاورت آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت ہوتی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں سال یہ مشاورت مارچ میں ہونی تھی جو بجٹ سازی کے باعث ملتوی ہوئی جو اب جون کے آخر میں ہو گی لیکن اس مشاورت کا بیل آئوٹ پیکج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :