شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاو سمٹ کل شروع ہو گی، تیاریاں مکمل

جمعہ 8 جون 2018 14:28

شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاو سمٹ کل شروع ہو گی، تیاریاں مکمل
چھنگ تاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاو سمٹ(آج) شروع ہو گی ،چھنگ تاو شہر سمٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ،تیاریاں مکمل۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق رواں سال جنوری سے چھنگ تاو شہر کے تعلیمی اداروں سے رضاکاروں کی بھرتی شروع ہوئی اوراس وقت چھنگ تاو شہر میں ہر جگہ رضاکاروں سے مدد حاصل کی سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس سمٹ کی کوریج کرنے کے لیے چھنگ تاو آنے والے چینی و غیرملکی صحافیوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے اورصحافیوں کے لیے نیوز سینٹر سے فعال ہو چکا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چھنگ تاو کی معاشی ، سماجی اور ثقافتی معلومات حاصل کرنے کے لیے ان صحافیوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ نیوز سینٹر میں صحافیوں کی خدمات کے لیے ربوٹس کا بھی استعمال ہوتا ہے جو پانی جوس اور کافی فراہم کر سکتے ہیں اور سیکورٹی کا تحفظ اور کچھ سوالات کے جوابات بھی دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :