ہیکروں کا ایران کے دوسرے ہوائی اڈے کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ

ہیکرز نے ایئر پورٹ کی ٹیلی وژن سکرینوں پر اپنا پیغام چار منٹ تک دکھایا ،گورنرکی تصدیق،تحقیقات کاآغاز

جمعہ 8 جون 2018 16:59

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) ایرانی حکومت کے مخالف ہیکروں نے ایران کے دوسرے ہوائی اڈے کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا ہے اور تبریز انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ٹیلی وڑن سکرینوں پر حکومت مخالف نعرہ چسپاں نظر آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو ہفتے قبل ایک اور بڑے ایرانی شہر کے ہوائی اڈے کی ٹیلی وڑن سکرینوں پر یہ نعرہ دکھائی دے چکا ہے۔

تبریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیلی وڑن سکرینوں پر نظر آنے والی تصویر ٹویٹ کی ہے۔تبریز کے گورنر علی یار راست گو نے کہاکہ یہ واقعہ بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق رات کے ساڑھے نو بجے پیش آیا۔تپندگان نامی ایک گروپ نے ایئر پورٹ کے کمپیوٹر سسٹم ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے انہوں نے پوری سکرین کا ایک حکومت مخالف گرافک پیغام ایئر پورٹ کی تمام ٹیلی وڑن سکرنیوں پر پوسٹ کر دیا جو چار گھنٹوں تک وہاں موجود رہا۔

(جاری ہے)

اس گرافک میں سیاہ پس منظر میں سفید اور سرخ رنگوں سے عبارت لکھی ہوئی تھی اور گروپ کا لوگو دائیں جانب سب سے اوپر تھا۔تبریز کے گورنر نے بتایا کہ ہیکرز نے ایئر پورٹ کی ٹیلی وڑن سکرینوں پر اپنا پیغام چار منٹ تک دکھایا جس کے بعد ایئر پورٹ کے حکام نے ٹی وی سکرینوں کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔گورنر کا کہناتھا کہ حکام اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں حکومت مخالف پیغام ائیر پورٹ کی سکرینوں پر دکھائی دینا کس کی کوتاہی ہے اور یہ کہاں سے آیا تھا۔ فیس بک فورم

متعلقہ عنوان :