نگران وزیر توانائی کاوزارت توانائی کا دورہ،توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت

جمعہ 8 جون 2018 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے وزارت توانائی کا دورہ کر کے توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے وزارت توانائی کا دورہ کیا، سیکرٹری توانائی یوسف نسیم کھوکھر نے سید علی ظفر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر کو بجلی کی پیداوار ،طلب اور رسد کی موجودہ صورتحال پر آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :