ممبئی ،طوفان بادوباراں سے نظام زندگی درہم برہم

جمعہ 8 جون 2018 17:33

ممبئی ،طوفان بادوباراں سے نظام زندگی درہم برہم
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بھارتی شہر ممبئی میں طوفان بادوباراں سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا،پروازور ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو گیا، آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شہر میں شدید طوفانی بارش کا امکان ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھاری شہر ممبئی میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش سے اکنامک سٹی کی رفتار تھم گئی ۔

(جاری ہے)

ہوائی اڈے سے پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی۔پانی جمع ہونے سے لوگ مختلف علاقوں میں پھنس کر رہ گئے۔شدید بارش اور ٹریفک اژہام سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق لوور پریل، دادر ، پریل ، ساین علاقوں میں بارش تھم گئی ۔ ممبئی کے کرلا میں ہر سال بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 48گھنٹوں کے دوران شہر میں شدید طوفانی بارش کا امکان ہے ۔