کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے پر 100 دکانیں اور ایک پلازہ سیل کردیا

جمعہ 8 جون 2018 19:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے پر 100 دکانیں اور ایک پلازہ سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور افتخار کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے ریکوری سٹاف کے ہمراہ صدر روڈ ‘ چوک فوارہ ‘ ٹیپو سلطان ‘ کالی باڑی اور باچا خان چوک میں ٹیکس جمع نہ کرنے والے 100دکانوں جبکہ اور ایک (ملا گوری ) پلازے کو سیل کردیا اور خبر دار کیا کہ اگر مذکورہ دکانوں کے مالکان کی جانب سے دکانوں کو ڈی سیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

قرة العین وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دکان مالکان اور پلازہ مالک کو کئی بار پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے نوٹسز جاری کئے گئے تاہم مالکان کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔