سٹی ٹریفک پولیس کا میڈیا میں مثبت امیج بنانے پر سینئر صحافی اور دو فوٹو گرافروں کو نقد انعام و تعریفی اسناد دی گئیں

جمعہ 8 جون 2018 21:18

لاہور۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے سٹی ٹریفک پولیس کا میڈیا میں مثبت امیج بنانے پر سینئر صحافی اور دو فوٹو گرافروں کو نقد انعام و تعریفی اسناد دے دیں۔نقد انعام و تعریفی اسناد لاہور نیوز کے چیف رپورٹر مجاہد شیخ، ڈان اخبار کے فوٹو گرافر عون جعفری اور روزنامہ دنیا کے فوٹو گرافر ندیم اعجاز کو دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عون جعفری نے ڈان اخبار میں اپنی تصویر میں موٹر سائیکل پر ایک فیملی کے تین افراد کو ہیلمٹ پہنے ہوئے دیکھایا۔ندیم اعجاز نے روزنامہ دنیا میں اپنی تصویر میں لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ کو مال روڈ پر فرائض سرانجام دیتے ہوئے دیکھایا۔سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا عوام میں مثبت امیج بنانے پر میڈیا کا شکرگزار ہوں۔ میڈیا کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کی کاوش کو پروموٹ کرنا ہمارے لیے آکسیجن کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :