پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر نے این اے 55 پرکاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جمعہ 8 جون 2018 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے اور سابق وزیر سردار سلیم حیدر نے این اے 55 پرکاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔پیپلز پارٹی کے سردار عرفان خان نے پی پی۔ 1 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

(جاری ہے)

سردار سلیم حیدر اور سردار عرفان خان ایک بڑی ریلی کی صورت مین ریٹرننگ آفیسر کے دفتر آئے۔ جیالوں کی ایک بڑی تعداد سردار سلیم حیدر اور سردار عرفان خان کے ریلی میں شرکت کی۔اس موقع پر سردار عرفان خان نے کہا کہ اٹک بھٹو کا ہے انشائ اللہ دونوں سیٹ جیتے گے۔ پاکستان کی عوام لوڈ شیڈنگ کی حالت دیکھ کر نون لیگ کی جھوٹ جان چکی ہے۔ ملک مسائل سے دو چار ہے، بھٹو وقت کی ضرورت ہے، بلاول مقبول لیڈر ہے۔