نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

جمعہ 8 جون 2018 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی کو گزشتہ تین سال کے دوران سسٹم پر بھاری سرمایہ کاری کی اجازت دی، ان سالوں میں 96 ارب 63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اب بھی اوور لوڈنگ کاشکار ہیں، آئیسکو، لیسکوا ور پیپکو کے صارفین اوولوڈنگ کی زد میں آرہے ہیں ،ْپہلے بھی اس صورتحال پر نوٹس لے چکے ہیں۔نیپرا اعلامیے میں کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نہ کیے تو جولائی اور اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔