مستونگ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جمعہ 8 جون 2018 23:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی شام مستونگ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدیدزخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :