مستونگ کے علاقے میں مسافر کوچ کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

جمعہ 8 جون 2018 23:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) مستونگ کے علاقے میں مسافر کوچ کی ٹکرسے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے مقامی مدرسے کا طالب علم مراد محمدجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :