تھانہ سہالہ کی حدود سے نوجوان کو اغواء کر لیا گیا

جمعہ 8 جون 2018 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) تھانہ سہالہ کی حدود سے نوجوان کو اغواء کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہد نامی شخص نے سہالہ پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ نامعلوم افراد نے میرے بیٹے علی بن شاہد کو اغواء کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔