بھارتی قومی ہوائی کمپنی اربوں روپے کے قرضے کی متلاشی

ہفتہ 9 جون 2018 10:10

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) بھارت کی قومی ہوائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسے روزانہ کے اخراجات کو برداشت کرنے کے لیے 10 ارب بھارتی روپے درکار ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کمرشل ہوائی کمپنی اتنی خطیر رقم کم مدتی قرض کے طور پر حاصل کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اِس بھارتی ہوائی کمپنی کو شدید مالی دباؤ اور خسارے کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کمپنی گزشتہ تین ماہ سے اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے سے بھی قاصر ہے۔بھارتی حکومت ایئر انڈیا کے 76 فیصد حصص فروخت کرنے کی کوشش میں ہی تاہم اکتیس مئی کی مقررہ مدت تک کوئی بھی مناسب خریدا نہیں مل سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :