Live Updates

این اے 61 سے عامر کیانی کو ٹکٹ دینےپر پی ٹی آئی کارکنان سیخ پا

عامرکیانی کی انتخابی مہم نہ چلانے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جون 2018 13:29

این اے 61 سے عامر کیانی کو ٹکٹ دینےپر پی ٹی آئی کارکنان سیخ پا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء کے لیے اپنے اُمیدواروں کی فہرست جاری کردی جس پر کئی کارکنان اور رہنماؤں نے اعتراض اُٹھایا۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق این اے 61 کینٹ سے عامر کیانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر کارکنان کافی سیخ پا ہیں ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصا ف عمرا ن خا ن کے راولپنڈی کینٹ کے علا قو ں پر مشتمل قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 61 سے الیکشن نہ لڑ نے کے اعلا ن اور صو با ئی اسمبلی کے 5 حلقو ں میں اُمیدواروں کے ٹکٹ کا اعلان نہ ہو نے سے کارکنوں میں ما یو سی پھیل گئی ہے۔

بعض پی ٹی آئی اُمیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جبکہ کینٹ کے دیرینہ کارکنان نے دوسرے حلقوں سے آنے والے ٹکٹ ہو لڈرز کی کھُل کر بغاوت کرنے کاعندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتا یا کہ پاکستان تحریک انصا ف کے ٹکٹس کا اعلان ہو تے ہی راولپنڈی کے قو می و صوبائی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے ، کینٹ کے حلقہ این اے 61 سے عامر کیانی کو ٹکٹ دیئے جا نے پر دیرینہ کارکنا ن سیخ پا ہو گئے ہیں اور انہوں نے عامر کیانی کی الیکشن مہم نہ چلا نے کا اعلا ن کر دیا ہے۔

دوسری جا نب راولپنڈی میں صو با ئی اسمبلی کے حلقوں حلقہ پی پی10،11،12،13 اور 14کے ٹکٹس کا اعلان بھی رو ک لیا گیا ہے ، ان حلقوں میں پی ٹی آئی کے الیکشن ما نیٹرنگ سیل کے زیر اہتمام امیدواروں کی مقبولیت جاننے کے لئے سر وے شروع کروا دیا گیا ہے جس کی رپورٹ اگلے پا نچ دنوں میں عمران خان کو پیش کی جا ئے گی جس کے بعدان حلقوں میں اُمیدواروں کو ٹکٹس جا ری کئے جانے کا امکان ہے ۔

جاری کیے گئے ٹکٹس کی فہرست پر اعتراضات اُٹھنے کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے والوں کے لیے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ انتخابی اُمیدواروں کو ٹکٹ کا اجرا ایک نہایت اہم لیکن کٹھن مرحلہ تھا۔ہمیں ساڑھے4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، یہ ایک فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹس دینا ناممکن تھا۔ پارٹی نے نہایت محنت و دیانتداری سے فیصلے کیے، جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے بھی طلب کی۔ دیرینہ کارکنان اور پارٹی وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ پارٹی چئیرمین نے کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے، میں انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات