"شنگھائی سپرٹ " کی رہنمائی میں ایس سی او عالمی تعاون کانیا ماڈل بنے گا ، صدر ممنون

ہفتہ 9 جون 2018 14:52

"شنگھائی سپرٹ " کی رہنمائی میں ایس سی او عالمی تعاون کانیا ماڈل بنے گا ..
چھینگ تاو سمٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ "شنگھائی سپرٹ " کی رہنمائی میں ایس سی او عالمی تعاون کا ایک نیا ماڈل بنے گا ، پاکستان اور چین تزویراتی تعاون کے اچھے شراکت دار ہیں، امید ہے کہ ایس سی او " دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی تعمیر میں اہم پلیٹ فارم بنے گا ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ایس سی او اپنے رکن ممالک کے لئے مختلف انداز اور شعبہ جات میں تعاون کا موقع فراہم کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ "شنگھائی سپرٹ " کی رہنمائی میں ایس سی او عالمی تعاون کا نیا ماڈل بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تزویراتی تعاون کے اچھے شراکت دار ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ ایس سی او " دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی تعمیر میں اہم پلیٹ فارم بنے گا ۔