Live Updates

پارٹی نے کسی امیدوار کے حلقوں کا فیصلہ نہیں کیا،

حلقہ انتخاب کا فیصلہ پارٹی اور لیڈر شپ کرے گی، مریم نواز کا ٹو یٹ

ہفتہ 9 جون 2018 14:52

پارٹی نے کسی امیدوار کے حلقوں کا فیصلہ نہیں کیا،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی نے کسی امیدوار کے حلقوں کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، حلقہ انتخاب کا فیصلہ پارٹی اور لیڈر شپ کرے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ این اے 125 اور این اے 127سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، پارٹی نے کسی امیدوار کے حلقوں کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، حلقہ انتخاب کا فیصلہ پارٹی اور لیڈر شپ کرے گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات