افغانستان ، طالبان کا عیدالفطر کے موقع پر ملکی فورسز کے خلاف تین روزہ سیز فائر کا اعلان

ہفتہ 9 جون 2018 15:21

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) افغانستان میں طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر ملکی فورسز کے خلاف تین روزہ سیز فائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی تین روزہ تعطیلات کے دوران سکیورٹی فورسز کو حملوں کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا تاہم بیان میں غیر ملکی فورسز کو منہا کر کے کہا گیا ہے کہ ملک میں تعینات غیر ملکی افواج کے خلاف حملے جاری رہیں گے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :