صومالیہ،عسکری تنظیم الشباب حملہ،ایک امریکی فوجی ہلاک، صومالین فوجی سمیت 4افراد زخمی

ہفتہ جون 15:23

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جب کہ ایک صومالین فوجی سمیت 4افراد زخمی ہو گئے، امریکی فوجی کا تعلق امریکی ایلیٹ فورس سے تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند عسکری گروپ الشباب کے جنگجوں کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور صومالی فوجی سمیت کم سے کم چار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ الشباب کے جنگجوں نے یہ حملہ جوبالاند نامی علاقے میں کیا۔ کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک مقامی فوجی سمیت چار زخمی ہوگئے۔اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مقتول امریکی فوجی کا تعلق امریکی ایلیٹ فورس سے تھا۔ اس کی موت الشباب کے جنگجوں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں ہوئی۔وزارت دفاع کے عہدیدار کے مطابق حملے میں تین امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ہلکے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :