محکمہ تعلیم اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 جون 2018 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) محکمہ تعلیم اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 6 سال سے نان ٹیچنگ اسٹاف تنخواوں سے محروم ہے،ہم انصاف کے منتظر ہیں،ہمیں 2006میں برطرف کیا گیا تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی ملازمین نے کہا کہ ہمارا کیس 2105 سے سپریم کورٹ رجسٹری چل رہا ہے۔