عوامی ضروریات اور فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے ترجیحات میں ائولین ہونے چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

مالی امور میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی ناگزیر ضرورت ہے،حسن عسکری رضوی

ہفتہ 9 جون 2018 20:33

عوامی ضروریات اور فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے ترجیحات میں ائولین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے کہا کہ مالی امور میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھانا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے،عوامی ضروریات اور فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے ترجیحات میں اولین ہونے چاہئیں۔وہ ہفتے کو بجٹ امور کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںنگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کو آئندہ مالی سال کے بجٹ اور دیگر مالی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات جہانزیب خان، سیکرٹری خزانہ،حامد یعقوب شیخ،سیکرٹری ٹو سی ایم،امداد اللہ بوسال،سپیشل سیکرٹری فنانس سردار سیف اللہ ڈوگر،زید بن مسعود اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔