سیاستدانوں کے باہمی اختلافات ملک کیلئے نیک شگون نہیں ہیں‘ خواجہ آصف

اختلافات کے باعث قومی مسائل پس پشت چلے گئے ہیں‘ عوامی نمائندے عوامی امنگوں پر پورا اتریں،سابق وزیر خارجہ کا بیان

اتوار 10 جون 2018 15:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے باہمی اختلافات ملک کے لئے نیک شگون نہیں ہیں‘ اختلافات کے باعث قومی مسائل پس پشت چلے گئے ہیں‘ عوامی نمائندے عوامی امنگوں پر پورا اتریں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ 25جولائی کو اب عوام کی عدالت نے فیصہ دینا ہے خلق خدا ووٹ کی حرمت اور عزت کی پاسداری کرے گی۔ عوامی نمائندے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔ سیاستدانوں کے باہمی اختلافات ملک کے لئے نیک شگون نہیں ہیں۔ اختلافات کے باعث قومی مسائل پشت پشت چلے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :