ہماراویژن2030ء،ایران کا 1979ء ہے،سعودی شہزادہ خالد بن سلمان

ویژنز میں تصادم ہی کا دراصل ایران کو مسئلہ درپیش ہے،۔وہ خطے کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں،گفتگو

اتوار 10 جون 2018 15:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے 2030ء تک اہداف کے حصول کے لیے ایک ویژن وضع کیا ہے جبکہ ایران نے اپنے ویژن 1979ء پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

عرب تی وی کیمطابق سعودی سفیر امریکی سیاست دان میٹ رومنی کے زیر اہتمام ریاست اوٹاہ میں پارک سٹی میں ہونے والے سیاسی اجتماع ای 2 سمٹ میں گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ویژنز میں تصادم ہی کا دراصل ایران کو مسئلہ درپیش ہے۔ہمارے پاس ویژ ن 2030ء ہے ،ان کے پاس ویژن 1979ء ہے ہم خطے کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔وہ خطے کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ویژن 2030ء کے اہداف کے حصول کے لیے خطے میں استحکام ضروری ہے۔سعودی عرب میں ہماری خارجہ پالیسی ہماری داخلی سیاست کے لیے ہے اور یہ ویژ ن اسی کا عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :