جی سیون سمٹ میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے تین ارب ڈالر امداد کے وعدے

مذکورہ امداد سے ترقی پذیر ملکوں میں عورتوں کو بہتر مواقع ملیں گے،پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا ردعمل

اتوار 10 جون 2018 16:40

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) کینیڈا میں اختتام کو پہنچنے والی جی سیون سمٹ میں لڑکیوں اور عورتوں کو تعلیم کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے تین بلین ڈالر امداد کے وعدے سامنے آئے جس پر لڑکیوں کی تعلیم کی حق میں آواز بلند کرنے والی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ اس سے ترقی پذیر ملکوں میں عورتوں کو بہتر مواقع ملیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میزبان ملک کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بقول مسلح تنازعات والے علاقوں میں لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے یہ بیک وقت کی جانے والی سب سے زیادہ مالیت کی سرمایہ کاری ہو گی۔ اس مقصد کے لیے کینیڈا تین سو ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ لڑکیوں کی تعلیم کی حق میں آواز بلند کرنے والی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ اس سے ترقی پذیر ملکوں میں عورتوں کو بہتر مواقع ملیں گے۔