جرمن لڑکی کا عراقی قاتل حکام کے حوالے،فوری تفتیش بھی شروع کردی گئی

جرمن شہر فرینکفرٹ میں اس مشتبہ شخص کی آمد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے مقامی پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا

اتوار 10 جون 2018 16:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) ایک چودہ سالہ جرمن لڑکی کو قتل کرنے کے جرم میں مشتبہ عراقی مہاجر کو جرمنی واپسی پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بیس سالہ عراقی مہاجر سے فوراً پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن لڑکی سوسانا (ف) کے قتل کے الزام میں مطلوب اس عراقی نوجوان کو عراق کے شمالی علاقے سے گرفتاری کے بعد جرمنی منتقل کر دیا گیا۔

کردستان سے تعلق رکھنے والے بیس سالہ عراقی پناہ گزین علی بی کی جرمنی واپسی پر جرمن وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ جرمن عدلیہ کو مطلوب شخص کو جرمنی واپس لایا گیا ہے۔جرمن شہر فرینکفرٹ میں اس مشتبہ شخص کی آمد کے بعد پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسے ویزباڈن میں واقع مقامی پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :