جیکب آبادمیں شہری دفاع کا محکمہ غیر فعال ڈپٹی کنٹرولر سالوں سے دفتر نہیں آیا

اتوار 10 جون 2018 21:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء)جیکب آبادمیں شہری دفاع کا محکمہ غیر فعال ڈپٹی کنٹرولر سالوں سے دفتر نہیں آیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں محکمہ شہری دفاع عرصہ درازسے غیر فعال ہوگیاہے جیکب آبادمیں مقرر ڈپٹی کنٹرولر اکبر برڑو سالوں سے دفتر ہی نہیں آئے محکمہ شہری دفاع کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے جیکب آبادمیں شہری دفاع کے تمام امور متاثرہوئے ہیں ادارے کے ملازم گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں شہری دفاع محکمے کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکار ی اورنجی اداروں اور سینٹر زکو آگاہی دی جاتی تھی جو اب نہیں حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے یہ محکمہ زبوں حالی کاشکارہوگیاہے محکمہ شہری دفاع کے زیر انتظام رمضان کے موقع پر شہرکے مختلف مقامات پر روزہ رکھنے اور کھولنے کے اوقات پر سائرن بجائے جاتے تھے لیکن اب ایسانہیں ہورہافائر بریگیڈ آفس میں لگا سائرن چار دن چلنے کے بعد خراب ہوگیاہے جسے درست نہیں کرایاگیا علاوہ ازیں شہر کے سرکاری اور نجی اداروں میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے آکسیجن سلنڈر ہرسال تبدیل کیے جاتے تھے جو اب نہیں ہوتے خداناخواستہ کسی ہنگامی حالت رونما ہوئی تو اس سے کیسے نمٹا جائے گا ۔