مسلم لیگ ن تاحال قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دے سکی

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے تاحال قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی اور گزشتہ سہ پہر چار بجے تک ماڈل ٹائون میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ن لیگی امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویو مورخہ دس جون کو دوپہر دو بجے لینا تھا تاہم اچانک اس شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو بارہ بجے صبح بلوا لیا گیا جس کے بعد ن لیگی پارلیمانی بورڈ نے ان امیدواروں سے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیااور شام گئے تک ماڈل ٹائون میں خوب گہما گہمی رہی اور ن لیگی امیدواروں کا رش سارا دن وہاں موجود رہا۔