کسانوں کو گنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت

سپریم کورٹ نے دو ملوں کی جانب سے ادائیگی کیلئے مزید وقت کی استدعا مسترد کر دی

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گزشتہ روز کسانوں کو گنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے دو ملوں کی جانب سے ادائیگی کیلئے مزید وقت کی استدعا مسترد کر دی عدالت نے ملوں کو بقایا جات کی ادائیگی دو دنوں میں ادا کرنے کا حکم دے دیااس موقع پر ملزمالکان نے عدالت کو بتایا کہ 23 ملوں نے کسانوں کو مکمل ادائیگی کر دی ہے اور اس مد میں 20 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ بعض کسان پیسے وصول کرنے نہیں آئے چیف جسٹس نے کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی کیلئے الگ اکاونٹ میں رقم جمع کرائیں اور جو کسان رقم لینے نہیں پہنچے ہیں انہیں وہاں سے ادائیگی کی جائے چیف جسٹس نے کہا کہ ریٹ کے معاملے کو بعد میں دیکھا جائے گا، کسانوں کو انکا حق دلایا جائیگاچیف جسٹس نے کہا کہ فی الحال عدالت کسانوں کو فوری ریلیف دینا چاہتی ہے۔