پاکستان ریلویز کا عید الفطر پر 65 سال سے زائد العمر بزرگ شہریوں کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان

پیر 11 جون 2018 13:12

پاکستان ریلویز کا عید الفطر پر  65 سال سے زائد العمر بزرگ شہریوں کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان ریلویز نے عید الفطر پر 65 سال سے زائد العمر بزرگ شہریوں کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریلوے نے عیدالفطر کی تعطیلات کے پہلے تین روز کے دوران ملک بھر میں پینسٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو سفر کی مفت سہولت فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔ نگران وزیر ریلوے روشن خورشید بھاروچانے ایک بیان میں کہاکہ وزارت کے اعلی عہدیدار اس سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافراس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔انہوں نے کہاکہ ریلوے مسافروں کو محفوظ اور تیز ترین سفر کاذریعہ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :