عاصمہ بٹ نے بھی (ن) لیگ کی جانب سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

پیر 11 جون 2018 13:56

عاصمہ بٹ نے بھی (ن) لیگ کی جانب سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ڈائریکٹر و پروڈیوسر اور مسلم لیگ (ن) کی سرکردہ رہنما عاصمہ بٹ نے بھی الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق عاصمہ بٹ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انکی توقعات پر پورا اتروں گی ۔

2018ء کے انتخابات میں مرکز اور چاروں صوبوں میں (ن) لیگ کی حکومت بنے گی ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر بیان حلفی کے لئے سٹام فروشوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے اور سو روپے والا فارم سات سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اس پر الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو توجہ کرنی چاہیے۔