گلوکارہ رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ پی ٹی وی کی عید ٹرانسمیشن میں میزبانی کرتی نظر آئیں گی

پیر 11 جون 2018 13:56

گلوکارہ رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ پی ٹی وی کی عید ٹرانسمیشن میں میزبانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ پی ٹی وی کی عید ٹرانسمیشن میں میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر پی ٹی وی نے ’’عید سپیشل ‘‘نے خصوصی شو کی ریکارڈنگ شروع کر دی ہے جس کی میزبانی رابی پیرزادہ کررہی ہیں ۔ جبکہ ان کے ساتھ فلمسٹار ثناء ،ولی حامد خان اور فاروق حسن بھی خصوصی ٹرانسمیشن کا حصہ ہوں گے اور یہ شو عید کے تین روز تک پی ٹی وی سے پیش کیا جائے گا ۔رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ پی ٹی وی کے کسی شو میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔شو کے پروڈیوسر محسن جعفر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :