لگاتار سنچریاں، بیئراسٹو پہلے انگلش کرکٹر بن گئے

پیر 11 جون 2018 14:26

ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) جونی بیئر اسٹو مسلسل تین ون ڈے سنچریاں جڑنے والے دنیا کے نویں اور انگلینڈ کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔

(جاری ہے)

جونی بیئر اسٹو نے مسلسل تین ون ڈے سنچریاں جڑنے کا یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ میچز میں 54 بالز پر سنچری مکمل کرکے حاصل کیا، وہ اس سے قبل اپنی آخری سیریز کے آخری دو میچز میں بھی سنچریاں جڑ چکے تھے۔اس فہرست میں پاکستان کے تین کھلاڑی ظہیر عباس، سعید انور اور بابر اعظم موجود ہیں۔ سب سے زیادہ مسلسل 4 سنچریاں جڑنے کا اعزاز کمار سنگاکارا کو حاصل ہے۔ ہرشل گبز، ابراہم ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کک اور روس ٹیلر بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔